اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر علی نواز اعوان نے حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کر دیا ۔
سابق معاون خصوصی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ دو دن بعد پاکستان کی تاریخ کا سب بڑا اور اہم ترین عوامی مارچ شروع ہو رہا ہے،عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ ہمارے اور ہماری آئندہ نسلوں کیلئے ہے
دنیا کا دستور ہے کہ اپنی اگلی نسلوں کی بہتری کیلئے ایک نسل کو قربانی دینا پڑتی ہے ،25مئی کو 3 بجے عمران خان سرینگر ہائی وے اسلام آباد پہنچ جائیں گے
اسلام آباد کے شہریوں کے اکٹھا ہونے کے لیے مختلف پوائنٹس بنائے جائیں گے ،حقیقی آزادی مارچ لیڈ کرنے پر اسلام آباد کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا ،اسلام آباد کے شہری پاکستان کے لیے نکلیں۔