اہم خبریںپاکستان

پاکستان پیپلز پارٹی نے قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ مسترد کردیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی نے قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ مسترد کردیا ۔پیپلزپارٹی نے قبل از وقت انتخابات سے متعلق باتوں پر اہم وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گے۔

رہنما پی پی پی سینیٹر سلیم مانڈوی والانے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ موجودہ حکومت کہیں نہیں جارہی، موجودہ حکومت اپنی مدت کرے گی، قبل از وقت انتخابات نہیں ہوں گے، نگران حکومت سے متعلق باتیں سمجھ سے بالاتر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سمیت اہم ملاقاتوں میں میں خود موجود تھا، پتہ نہیں کیوں نگران حکومت سمیت قبل از وقت انتخابات کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، موجودہ حکومت بجٹ پیش کرے گی، بجٹ سے متعلق اجلاس کی تاریخ کا اعلان کر چکی ہے، دھرنوں کے ذریعے حکومتیں نہیں گرائی جاتی، عمران خان کو چاہئے کہ وہ دھرنوں کی سیاست کی بجائے مذاکرات کی میز پر آکر بات کریں ۔ آرمی چیف کی تعیناتی اپنے وقت پر ہو گی،فیصلہ بھی موجود حکومت کرئے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker