اہم خبریںپاکستان

یسین ملک کے خلاف مقدمات کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کی کوشش ہیں، مریم ادریس

سماجی وانسانی حقوق کی رہنما مریم ادریس نے بھارتی عدالت کی جانب سے حریت رہنما یاسین ملک پر جعلی بے بنیاد مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک پر بے بنیاد الزامات لگا کر مقدمات بنائے گئے ہیں جو در اصل بھارت کی یاسین ملک کی آواز کو دبانے کی سازش ہے، یاسین ملک تحریک آزادی کشمیر کے ہیرو ہیں ان کی جرات واستقامت کو سلام پیش کرتی ہوں انہوں نے جیلیں کاٹی، ظلم برداشت کیے خاندان کے افراد، اپنی ننھی بچی سے دوری برداشت کی لیکن انکے استقلال اور عزم میں کوئی کمی نہیں آئی اور ہمیشہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف اور کشمیر کی آزادی کے لیے اپنی آواز بلند کرتے نظر آئے. یاسین ملک کا جرم صرف یہی ہے کہ وہ تحریک آزادی کشمیر کی توانا آواز ہیں یاسین ملک بھارت کے ظلم و بربریت کے سامنے جھکے نہیں ڈٹے ہوئے ہیں ، بھارت کے مظالم پر عالمی برداری کا نوٹس نہ لینا لمحہ فکریہ ہے میں عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہتی ہوں کہ یاسین ملک کو فوری رہا کروایا جائے اور بھارت کے ظلم پر خاموش رہنے کے بجائے ریاستی دہشتگردی، بربریت اور ناانصافی فی الفور رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں بھارت حریت قیادت کو جعلی مقدمات میں پھنسا کر آزادی کی تحریک کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے، یاسین ملک کی اہلیہ، بچی سمیت پورے خاندان کی ہمت، برداشت اور صبر واستقامت کو سلام ہے جنہوں نے مشکل حالات میں حوصلہ نہیں ہاراان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا، انسانی حقوق کی رہنما مریم ادریس کا کہنا ہے پاکستان کو چاہئے کہ حریت قیادت پر جو بھارت کی جانب سے جعلی اور من گھڑت کیس بناکر ان کو قید و بند میں رکھا ہے اور اب سازش کے تحت ان کو شہید کرنے کے درپے ہے حریت قیادت کے لیے عالمی عدالت انصاف میں اپیل دائر کی جائے۔یاسین ملک نے ہمیشہ کشمیریوں کے لیے آواز اٹھا ئی. اقوام متحدہ بھی اپنے چارٹر اور قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق دلانے میں اپنا کردار ادا کرے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker