کھیل

ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان

راولپنڈی(آئی پی ایس )ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا،

 

 

اسکواڈ میں 3 اوپنرز، 3 مڈل آرڈر بیٹرز، 2 وکٹ کیپرز، 3 اسپنرز اور 5 فاسٹ باولرز شامل ہیں۔اسکواڈ میں کپتان بابراعظم ، نائب کپتان شاداب خان اور محمد رضوان شامل ہیں۔عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث روف، حسن علی، افتخار احمد اور امام الحق بھی اسکواڈ کا حصہ جبکہ خوشدل شاہ، محمد حارث ، محمد نواز،محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ ، شاہنواز دہانی اور زاہد محمود اسکواڈ میں شامل ہیں۔سیریز میں شامل تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے، میچز 8، 10 اور 12 جون کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔سیریز کے تربیتی کیمپ کے لیے قومی اسکواڈ یکم جون کو راولپنڈی میں رپورٹ کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker