اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ،حکومت کاریڈزون کو سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد حکومت نے دارالحکومت کے ریڈ زون کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا، دوسری جانب وفاقی حکومت نے بھی لانگ مارچ سے نمٹنے کے لئے ہر پہلو سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔وزارت داخلہ نے وفاقی پولیس اور انتظامیہ کو اقدامات مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتشار پھیلانے والے لانگ مارچ کے شرکا سے سختی سے پیش آیا جائے گا۔

 

ذرائع نے بتایا کہ لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے حکومت نے دیگر صوبوں سے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی ہے، پولیس کے ساتھ ساتھ ایف سی اور رینجرز بھی طلب کی جا رہی ہے۔ دیگر صوبوں سے بلائی گئی نفری پہنچنا شروع ہو جائے گی، جب کہ آپریشنل پولیس کوقیدی وینز، واٹر کینن اور دیگر سامان فراہم کر دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker