بین الاقوامی

چین کی، مہاجرین کے خلاف امتیازی سلوک اور تشدد کو ختم کرنے کی اپیل

بیجنگ (آئی پی ایس)پہلےانٹرنیشنل مائیگریشن ریویو فورم کی عام بحث سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں تعینات چین کے نائب نمائندے دائی بینگ نے کہا کہ عالمگیریت کے اس دور میں مہاجرین کی باقاعدہ نقل مکانی سے جدت و اختراع، اقتصادی ترقی ، گلوبلائزیشن ،مختلف ممالک کے مابین باہمی افہام و تفہیم اور ثقافتی انضمام کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔سال دو ہزار اٹھارہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے "گلوبل کمپیکٹ فار مائیگریشن” کی منظوری دی تھی،جوسنگ میل کی حیثیت رکھتاہے۔ گزشتہ چار برسوں میں اس پر عمل درآمد کے دوران پیش رفت ہوئی ہے تاہم اس کےساتھ ساتھ شدید چیلنجز کا بھی سامنا کیا گیا ہے۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق محفوظ ، منظم اور باضابطہ نقل مکانی کو آگے بڑھانے کے لیے چینی نمائندے نےتجاویز پیش کیں کہ مختلف ممالک بین الاقوامی ترقیاتی تعاون کو مضبوط بنائیں ۔ جن ممالک سے مہاجر آتے ہیں ان ممالک اور خطوں کی اقتصادی ترقی اور عوامی زندگی کو بہتر کرنے میں مدد دیں ۔مہاجر جن ممالک یا علاقوں میں پناہ گزین ہوں وہاں مہاجرین کو مقامی معاشرے سے ہم آہنگ ہونے کو فروغ دیا جائے ۔علاوہ ازیں مہاجرین کے خلاف امتیازی سلوک اور تشدد کو ختم کیا جائے اور تنازعات کو سیاسی طریقے سے حل کیا جائے۔چینی نمائندے دائی بینگ نے مزید کہا کہ چین نے گزشتہ سال ستمبر میں ” عالمی ترقیاتی انیشئیٹو ” پیش کیا اور 2030 ایجنڈے پر عمل درآمد کو تیز کرنے کی اپیل کی ۔ چین مختلف فریقوں کے ساتھ مل کر ” عالمی ترقیاتی انیشئیٹو "کی روشنی میں پائیدار ترقی کے عمل میں مہاجر ین کے کردار کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker