
لاہور(آئی پی ایس)’’عمران خان وہ بدبخت ہے جس پر شیاطین اترتے ہیں ‘‘۔یہ بات مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملتان جلسے میں مریم نواز کے حوالے سے کی جانے والی نازیبا گفتگو پراپنے ردعمل میں کہی ۔
خواجہ سعد رفیق کا اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ مخالفین کی ماؤں بہنوں کے بارے میں بدکلامی کرنے والا عمران وہ بدبخت ہے جس پر شیاطین اترتے ہیں۔اپنی ٹوئٹ میں سعد رفیق نے کہا کہ تم یقیناً تباہی کی راہ پر ہو،گواہ رھنا ! یاد رکھنا ! تم گمراہی کے راستے پر ہو اسی راہ پر اپنے منطقی انجام تک پہنچو گے