بین الاقوامی

چین سری لنکا کی اقتصادی ترقی میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے

وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے ایک باقاعدہ پریس کانفرنس  میں سری لنکا کی صورتحال کے بارے میں  کہا کہ ہم سری لنکا کو اس وقت جن مشکلات اور چیلنجوں کا سامنا ہے ان سے ہمدردی رکھتے ہیں اور سری لنکا کی مستحکم اقتصادی اور سماجی ترقی میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے چین سے متعلق قرضوں کے بارے میں، چین سری لنکا کے ساتھ گفت و شنید اور مناسب طریقے سے حل کرنے کے لئے تیار ہے۔ہم متعلقہ ممالک اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ مل کر قرضوں کے بوجھ کو کم کرنے میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے بھی تیار ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker