اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد ایئرپورٹ پر محکمہ کسٹمز کے انسداد سمگلنگ سیل نے کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کے سمارٹ فونز پاکستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
کسٹمز حکام کے مطابق دوبئی سے اسلام آباد پہنچنے والے تین مسافروں کو سامان کی سکیننگ کے دوران مشکوک جان کر حراست میں لیا گیا،سامان کی تلاشی پر 123آئی فونز، سامسنگ اور اوپو موبائلَزبرآمد ہوئے۔
ملزمان کے سامان سے آئی پیڈز، میک بکس، ایئر پاڈز، لیپ ٹاپ، سری ونگلز، سمارٹ واچز بھی برآمد ہوئیں،جس پر مسافروں کو باقاعدہ طور پر گرفتار کرکے سامان کسٹم گودام منتقل کر دیا گیا،حکام کے مطابق قبضہ میں لئے گئے سامان کی مالیت ساڑھے چار کروڑ روپے سے زائد ہے،جسکی درآمد کے حوالے سے گرفتار ملزمان کوئی قانونی دستاویز پیش نہیں کرسکے۔