
اسلام آباد(آئی پی ایس)میں ٹک ٹاک پر نہیں ہوں ۔ معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے متعلق خبردار کردیا۔
حدیقہ کیانی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے نام سے منسوب جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔
گلوکارہ کی جانب سے شئیر کیے جانے والے اسکرین شاٹ کے کیپمشن میں لکھا کہ میں ٹک ٹاک پر نہیں ہوں لیکن کسی نے میرے نام سے منسوب جعلی اکاؤنٹ بنایا ہوا ہے جس پر ایک لاکھ 27 ہزار سے زائد فالوورز اور ایک ملین سے زائد لائکس ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ’اکاؤنٹ بنانے والے کا دعویٰ ہے کہ یہ میرا آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ ہے جبکہ یہ جھوٹ ہے۔‘