بین الاقوامی

یوکرین کیلئے چالیس ارب ڈالر امداد کی منظوری

واشنگٹن (آئی پی ایس)یوکرین کیلئے امریکا کا سب سے بڑا امدادی پیکیج منظور ہو گیا۔

 

امریکی سینیٹ نے یوکرین کیلئے چالیس ارب ڈالر امداد کی منظوری دے دی۔بل صدر جوبائیڈن کے دستخط کے لئے بھیج دیا گیا۔ امریکی سینیٹ کے 86 ارکان نے بل کے حق اور گیارہ نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ اس حوالے سے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بل کی منظوری سے ثابت ہوا یوکرین کیلئے امریکی فنڈنگ میں کوتاہی نہیں ہو گی۔

 

دنیا کو ایک واضح پیغام بھیجنے پر کانگریس کی تعریف کرتا ہوں۔ادھر یوکرین کے معاملے پر روس اور امریکا کی فوجی قیادت کے درمیان ٹیلی فونک پر رابطہ بھی ہوا۔ روسی میڈیا کے مطابق روسی اور امریکی چیف آف اسٹاف نے یوکرین میں جاری بحران پر تبادلہ خیال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker