اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

تقرر و تبادلوں پر پابندی:حکومت کیا کرنے جارہی ہے ؟ وزیراطلاعات نے بتا دیا

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)حکومت نے تقرر و تبادلوں پر عدالت عظمیٰ کو جواب دینے کا فیصلہ کرلیا ۔

وزیراطلاعات مریم اور نگزیب نے تفتیشی اداروں میں تقرر و تبادلے کے ازخود نوٹس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تقرریاں اور تبادلے شفاف ہیں، کابینہ نے رولز آف بزنس کے تحت فیصلے کیے ہیں لہٰذا پابندی کے فیصلے کا جواب سپریم کورٹ میں پیش کریں گے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے تحقیقاتی اداروں کی تفتیش میں حکومتی مداخلت سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران ہائی پروفائل کیسز ، خصوصی عدالت اور نیب کیسز میں تقرری وتبادلوں سے روک دیا ہے ۔

دوسری جانب سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو حکومتی معاملات میں عدالتی مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالت تفتیشی اداروں کی مانیٹرنگ نہیں کرسکتی ، یہ ادارے وزیراعظم اور کابینہ کو جواب دہ ہیں ، سپریم کورٹ کو نہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker