پشاور(آئی پی ایس)پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او شہید ہوگیا۔پولیس کےمطابق فائرنگ کا واقعہ چمکنی پولیس سٹیشن کی حدود میں پیش آیا
جہاں پولیس کی گاڑی پرنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ شاہ پور شکیل احمد شہید ہوگئے۔پولیس کاکہنا ہےکہ واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔پولیس حکام کے مطابق شہید ایس ایچ او اپنی گاڑی برنگ سیاہ گاڑی نمبر AMU/476 پر شاپور جا رہے تھے۔