خیبر پختونخواہعلاقائی

حلقہ پی کے سات ضمنی انتخابات: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل شروع

 

پشاور(آئی پی ایس) خیبرپختونخواکے حلقہ پی کے 7کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانیکا

 

سلسلہ آج  19مئی سے شروع، جو کہ 21مئی تک جاری رہیگا، پولنگ 26جون کو ہوگی، شیڈول کے مطابق ریٹرنگ آفیسر 17مئی کو پبلک نو ٹس جاری کریگا۔ 19تا 21مئی 2022 کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے۔

 

22مئی 2022کو امیدواروں کے نام شائع کئے جائینگے۔ ان کاغذات کی جانچ پڑتال25مئی 2022 تک ہوگی۔ کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 28مئی 2022 تک داخل کی جاسکیں گے۔ اور اپیلیٹ ٹرائیبونل ان اپیلوں پر فیصلہ یکم جون تک کریگا اور امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 2جون کو جاری کی جائیگی۔ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی3جون تک واپس لے سکیں گے اور 4جون کو اُمیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرکے انہیں انتخابی نشانات الاٹ کئے جائینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker