تازہ ترینخیبر پختونخواہ

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات:خالی نشستوں پر دوبارہ پولنگ 22مئی کو ہوگی

 

پشاور(آئی پی ایس)خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، مختلف خالی نشستوں پر دوبارہ پولنگ 22مئی کو ہوگی،

 

مجموعی طور پر 65ہزار سے افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، پولنگ صبح 8شروع ہوکر شام 5بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہےگی۔خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران بعض وجوہات کی بنا پر مختلف کیٹگریز پر ملتوی ہونیوالے انتخابات اب دوبارہ 22مئی2022 کو ہوگی،

 

ان اضلاع میں ضلع کرم، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، اپر کوہستان،، کولائی پلاس، ملاکنڈ اور لوئر دیر شامل ہیں، جہاں امیدواروں کے وفات اور دیگر وجوہات کی بنا پر بلدیاتی انتخابات ملتوی ہوئے تھے، مجموعی طور پر 6تحصیل اور 26ویلیج اور نیبرہڈ کونسلز میں مختلف خالی نشستوں پر دوبارہ پولنگ کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں،

 

ان اضلاع میں کل 52پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں، جس میں 130پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، سیکورٹی کے خاطرخواہ انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں، تاکہ عوام، ووٹروں، اُمیدواروں اور سیاسی جماعتوں کی رہنماوئں کے ساتھ ساتھ انھیں انتخابیعمل میں حصہ لینے کیلئے بھی یکساں مواقع مہیا کئے جاسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker