پٹنہ،بھارت(آئی پی ایس)اپنی بیوی کیساتھ شرمناک کام کروانے والے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
بھارتی میڈیا کے مطابق نالندہ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے تھانے میں شکایت درج کرائی ہے کہ اس کا شوہر اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر گزشتہ ایک ماہ سے اس کی اجتماعی عصمت دری کر رہا ہے۔ جب اس نے مخالفت کی تو اس پر تشدد کیا گیا۔ جب معاملہ حد سے بڑھا تو اس نے اپنے گھر والوں کو اس بارے میں بتایا۔
پولیس نے خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے اس کا میڈیکل کرالیا ہے۔ شوہر اور اس کے دو نوں دوست مقدمہ درج ہونے کے بعد فرار ہوگئے۔