علاقائیگلگت بلتستان

ہنزہ: ڈپٹی کمشنر کا حسن آباد پل کےبنائے گئے متبادلہ راستے کا جائزہ

 

ہنزہ(آئی پی ایس )ششپر گلیشیئر جھیل سے سیلابی پانی کے اخراج کے باعث متاثرہ حسن آباد پل کے متبادل کے طور پر عارضی پل کی تعمیر کے بعد آزمائشی طور پر ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ کی گاڑی سمیت دیگر گاڑیاں گزار کر جائزہ لیا گیا ۔

 

گذشتہ دنوں مشیر برائے وزیر اعظم امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر الزمان کائرہ،وزیر اعلی گلگت بلتستان ، سینئر منسٹر جی بی اسمبلی کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ بیگ اور سیکریٹری این ایچ اے کیپٹن ریٹائرڈ خرم علی آغا نے متاثرہ پل کی بحالی کے لیے دو ہفتوں کی مہلت مانگی تھی۔

 

ایف ڈبلیو او اور این ایچ اے کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ کی باہمی کوششوں کے باعث قلیل عرصے میں پل بحالی کا کام ممکن ہو سکا۔پل کی بحالی سے گزشتہ سات مئی سے متاثرہ پل کے باعث بند شاہراہ قراقرم یعنی سی پیک روٹ کو بحال کیا جائے گا ۔

 

عارضی تعمیر کردہ پل کے اطراف میں موجود نجی زمینوں کی معاوضوں کی ا ادائیگی اور عارضی پل کو ملانے والی سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ جلد از جلد ضروری کام نمٹا کر اور معاوضوں کی ادائیگی کے بعد مکمل طور پر شاہراہ قراقرم کو بحال کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker