
کراچی(آئی پی ایس)ڈالر کی بلندی طرف اڑان جاری ،اوپن مارکیٹ میں قیمت200روپے سے بھی تجاوز کر گئی ۔
پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسہ مسلسل جاری ہے اور انٹر بینک میں ڈالر نے ڈبل سنچری کے قریب پہنچ گیا ہے۔
انٹر بینک مارکیٹ میں کاروباری روز کے آغاز پر ہی ڈالر ایک روپے 51 پیسے مہنگا ہو کر 199 روپے 90 پیسے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 200 روپے سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے معاشی ماہرین کو مشاورت کے لیے طلب کر لیا ہے۔
گزشتہ روز بھی ڈالر 2 روپے 65 پیسے مہنگا ہو کر 198 روپے 39 پیسے پر بند ہوا تھا۔