Uncategorizedپاکستانپنجاب

پنجاب کی سول اور پولیس بیوروکریسی میںبڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ

 

لاہور(آئی پی ایس) پنجاب کے کمشنرز، سیکرٹریز، سمیت 34افسران کے تبادلے کردئیے ۔

 

نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڈ کو عہدے سے ہٹا دیاجبکہاحمد عزیز تارڈ کو ڈی جی آرکیالوجی تعینات کردیا، کمشنر لاہور کیپٹن عثمان کو ڈی جی ایل ڈی اے کا اضافی چارج دیدیاگیا،سیکرٹری مواصلات اسد اللہ خان کو سکرٹری زراعت تعینات کردیاگیا ہے،

 

سیکرٹری پی اینڈ ڈی مجاہد شیر دل کا تبادلہ جبکہ مجاہد شیر دل کو سیکرٹری مواصلات تعینات کردیاگیا،اسپیشل سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ اجمل بھٹی کاتبادلہ اوراجمل بھٹی کو سیکرٹری انرجی تعینات،سید مبشر حسین سیکرٹری انوائرمنٹ کا تبادلہ کر کے او ایس ڈی ،سیکرٹری بلدیات نعیم رؤف کا تبادلہ کر کے سیکرٹری انوائرمنٹ تعینات،اسد رحمان گیلانی سیکرٹری زراعت کا تبادلہ کر کے سیکرٹری بلدیات تعینات،ڈاکٹر محمد سہیل شہزاد سیکرٹری لیبرکا تبادلہ کر کے او ایس ڈی ،کمشنر ڈی جی خان لیاقت علی چھٹہ کا تبادلہ کرکے سیکرٹری لیبر تعینات،محمد عثمان انور کمشنر ڈی جی خان تعینات جبکہ سیکرٹری مائنز عامر اعجاز اکبر کا تبادلہ کر کے او ایس ڈی بنادیاگیا،محمد علی عامر سیکرٹری مائنر تعینات ،سیکرٹری ایکسائز وقاص علی محمود کا تبادلہ ،وقاص علی محمود کو سیکرٹری سوشل ویلفیئر،صائمہ سعید سیکرٹری وویمن کا تبادلہ کرکے سیکرٹری ایکسائز،سمیرا صمد سیکرٹری وویمن اورسیکرٹری خوراک علی سرفراز کا تبادلہ کرکے سیکرٹری ہاؤسنگ تعینات کردیاجبکہ علی سرفراز حسین سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کا اضافی چارج دیدیا گیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق سیکرٹری ٹرانسپورٹ نادر چھٹہ کا تبادلہ اورنادر چھٹہ سیکرٹری خوراک پنجاب،محمد احسن وحید سیکرٹری ٹرانسپورٹ تعینات کردیا گیا ہے ۔سیکرٹری ٹورازم اسد اللہ فیض کا تبادلہ اوراسد اللہ فیض یوتھ آفیئر اینڈ سپورٹس تعینات کردیا گیا،سیکرٹری لائیو اسٹاک حیدر شیرازی کا تبادلہ ،حیدر شیرازی ممبر بورڈ آف ریونیو جوڈیشل ون تعینات،کمشنر فیصل آباد زاہد حسین کاتبادلہ ،زاہد حسین کو سیکرٹری لائیو اسٹاک تعینات کردیا۔سیکرٹری اسکولز عمران سکندر بلوچ کا تبادلہ ،عمران سکندر بلوچ کمشنر فیصل آباد تعینات ،کمشنر سرگودھا نبیل جاوید کا تبادلہ ،نبیل جاوید سیکرٹری اسکولز پنجاب تعینات،کمشنر ملتان ارشاد احمد کا تبادلہ ،ارشاد احمد کمشنر سرگودھا تعینات،محمد ظفر اقبال کمشنر بہاولپور کا تبادلہ کرکے سیکرٹری فاریسٹ وائیلڈ لائف تعینات،سیکرٹری اطلاعات پنجاب راجہ جہانگیر انور کا تبادلہ ،راجہ جہانگیر انور کمشنر بہاولپور تعینات،کمشنر گوجرانوالہ احسان بھٹہ کا تبادلہ ،احسان بھٹہ سیکرٹری ٹورازم تعینات،وقار اعظم ا یم ڈی پیپرا تعینات،عثمان علی خان ڈی جی آرکیالوجی پنجاب کا تبادلہ کرکے او ایس ڈی بنادیاگیا ہے ۔جبکہ کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی کا تبادلہ کر کے او ایس ڈی بنادیاگیا۔

 

نوٹیفیکیشن کے مطابق صلوت سعید کمشنر ساہیوال تعینات ،رجسٹرار کوآپریٹیو پنجاب رفاقت علی کا تبادلہ ،رفاقت علی ڈی جی ایکسائز پنجاب تعینات جبکہکین کمشنر پنجاب زمان وٹو کو رجسٹرار کوآپریٹیو پنجاب کا اضافی چارج دیدیا گیااورذیشان جاوید ڈی جی پی ایچ اے کا تبادلہ کر کے او ایس ڈی بنادیاگیا ہے جبکہ عمر جہانگیر کو ڈی جی پی ایچ اے تعینات کردیاگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker