بین الاقوامی

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر کی ہیٹی میں تشدد کے واقعات کی مذمت

نیویارک(آئی پی ایس)اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر مشیل بیچلٹ نے ہیٹی میں

 

مسلح گروہوں کی جانب سیناقابل برداشت اور ناقابل تصور حد تک درپیش تشدد کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ

 

ہیٹی میں ریاستی اداروں کی کمزور ی نے لاقانیونیت کو ہوا دی ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ ہیٹی میں مسلح تشدد نا قابل تصور اور ناقابل برداشت حد تک پہنچ گیا ہے اس لیے تشدد کی روک تھام اور قانون کی حکمرانی کی بحالی ،مسلح تشدد سے لوگوں کے تحفظ اور مسلح گروہوں کی

 

سیاسی اور معاشی سرپرستوں کے محاسبہ کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔انسانی حقوق کی ہائی کمشنر نے کہا کہ ریاستی اداروں کی کمزوری نے لاقانونیت کو ہوا دی ہے اور اس خوف میں اضافہ کیا کہ تشدد میں مسلسل اضافہ ہوتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ گروہوں کی پرتشدد کارروائیوں سے مجبورا

 

درجنوں سکول، کاروبار اور بازاربندہوئے ہیں جس سے بہت سے لوگوں کو خوراک تک رسائی حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مسلح گروہوں نے دارالحکومت پورٹ او پرنس اور ملک کے دیگر حصوں کے درمیان اہم رابطہ سڑکوں میں بھی رکاوٹیں پیدا کر دی ہیں جس سے ہیٹی میں پہلے سے ہی درپیش مشکل معاشی صورتحال پر طویل مدتی تباہ کن اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker