تجارت

ڈالر کی ڈبل سنچری، ملک میں مہنگائی کا سونامی آگیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)ڈالر کی بڑھتی قیمتوں کے باعث پھل، سبزی اور چکن کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

 

اعدادو شمار کے مطابق مارکیٹ میں پھلوں کی قیمتوں میں تیس سے چالیس روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، آلو اور پیاز بھی دس روپے فی کلو مہنگی ہوگئی ہیں۔

 

اسی طرح چکن کی قیمت میں بھی مزید پچیس روپے کا اضافہ ہوگیا ہے اور آٹا مہنگا ہونے کی وجہ سے روٹی اور نان کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔چکن کی قیمت میں مزید پچیس روپے اضافہ کے بعد زندہ مرغی 330 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ انڈے سات روپے اضافے کے بعد 160 روپے فی درجن میں فروخت کیے جارہے ہیں۔بکرے کا گوشت 1600 روپے فی کلو، گائے کا گوشت بغیر ہڈی 900 اور ہڈی والا 800 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔

 

برانڈڈ گھی 480 روپے فی کلو، کوکنگ آئل 490 روپے، دس کلو آٹے کا تھیلا 750 روپے، چینی 90 روپے اور چکی کے آٹے کی فی کلو قیمت 90 روپے ہے۔اول باسمتی چاول 200 روپے فی کلو، چاول درجہ دوئم 200 روپے فی کلو، چاول درجہ تھری 170 روپے فی کلو جبکہ دال چنا 180 روپے فی کلو، سفید چنا 280/320 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

 

دال ماش 300/280 روپے فی کلو اور مسور کی دال دوئم کی قیمت 220 سے 240 روپے فی کلو ہے۔ ملک پیک دودھ کا ڈبہ پیک 165 فی کلو، کھلا دودھ 150 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔کھلا دہی 160 روپے فی کلو، آلو 40 روپے فی کلو، پیاز اول 90 روپے فی کلو، ٹماٹر 100روہے فی کلو، ادرک 200روپے اور لہسن کی قیمت 300 روپے فی کلو ہے۔لیموں 400 روپے فی کلو، سیب کالا ایرانی 350 روپے فی کلو، سیب سفید 220 روپے، پاکستانی کیلا 200 روپے، گرما 70 ، آڑو اسپیشل 180روپے، فالسہ 270 روپے اور تربور کی قیمت 30 روپے فی کلو ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker