پاکستانپنجاب

منڈی بہائوالدین :مسافروں سے بھری بس الٹ گئی،تین افراد جاں بحق،31 زخمی

 

منڈی بہائوالدین(آئی پی ایس)ٹریفک کے المناک حادثے میں تین افراد جاں بحق اور 31زخمی ہو گئے

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
اطلاعات کے مطابق منڈی بہاوالدین کے علاقے چیمہ چوک میں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ،حادثہ میں 3افراد جاں بحق اور 31زخمی ہو گئے ۔

یہ گاڑی ملتان سے میرپورآزاد کشمیرجارہی تھی ،چیمہ چوک کے قریب 2موٹرسائیکل سواروں کو بچاتے ہوئے فٹ پاتھ سے ٹکراکر الٹ گئی۔

مسافر بس میں 100سے زائد مسافر سوار تھے، بس کی چھت پر بھی مسافر سوار تھے،
حادثے کے فوری بعد ریسکیو اداروں کی جانب سے امدادی کاروائیاں شروع کردی گئیں اورزخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

جبکہ شدید زخمیوں کو گجرات ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دوسری جانب ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے روڈ کلیئر کروایا جا رہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker