اسلام آباد (آئی پی ایس )اسسٹنٹ کمشنر صدر کا سبزی منڈی میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے ایکشن ،مین ڈبل روڈ اور فٹ پاتھ سے تمام سٹالز ہٹا دیئے گئے ، حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر 6دکانداروں کو گرفتار کر رکے تھانے منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر صدرنے مارکیٹ کمیٹی کے عملے اور سٹال ہولڈرز کے نمائندوں کے ہمراہ سبزی منڈی کا دورہ کیا ، اس موقع پر تجاوزات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مین ڈبل روڈ اور فٹ پاتھ سے تمام سٹالز ہٹا دیئے گئے ،احکامات کی عدم تعمیل پر 6سٹال ہولڈرز کوتھانے منتقل کر دیا گیا ۔