بین الاقوامی

گرمی کا 56سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،انسانوں اور جانوروں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں

 

نئی دہلی(آئی پی ایس)گرمی کا 56سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،1996 کے بعد رواں سال مئی کا مہینہ گرم ترین قرار دیدیا گیا ،پانی کے وسائل خشک ہو گئے ،انسانوں کیساتھ ساتھ جانوروں کی زندگیوں کو بھی خطرات لاحق ہو گئے

تفصیلات کے مطابق کئی بھارتی ریاستوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے ۔ نئی دہلی میں پارہ 49سینٹی گریڈ تک جا پہنچ گیا جس سے گرمی کا 56 سال ریکارڈ ٹوٹ گیا، 1966کے بعد رواں سال مئی سب سے گرم ترین مہینہ قرار دیا گیا ہے ۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق کم بارشیں گرمی میں اضافے کی وجہ بنی ہیں ۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھارت سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بھارت کے مختلف علاقے گرمی کی شدید لہرکی لپیٹ میں ہونے کے باعث پرندے بھی آسمانوں سے گرنے لگے۔

بھارتی حکام کے مطابق گرمی کی لہر سے پانی کے وسائل خشک ہورہے ہیں جو نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں کے لئے بھی خطرے کا باعث ہے۔حکام نے عوام سے پرندوں کے لئے کھلے مقامات پرپانی رکھنے کی اپیل بھی کی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker