دلچسپ

دلہے اور دلہن نے خود کو آگ لگا دی ،آگ کیوں لگائی؟ وجہ سامنے آگئی

 

واشنگٹن(آئی پی ایس) دلہے اور دلہن نے خود کو آگ لگا دی ،آگ کیوں لگائی؟ وجہ سامنے آگئی

ایک امریکی جوڑے نے شادی کے لیے ایک عجیب وغریب شو کا انتخاب کیا جس دوران جوڑے نے فوٹو شوٹ کے لیے عروسی لباس پر ہی آگ بھڑکا لی۔
ہر جوڑے کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی شادی زندگی کا سب سے یادگار لمحہ بن جائے اور اسی لمحے کو یادگار بنانے کے لیے دلہا دلہن منفرد انداز اپناتے ہوئے فوٹوشوٹ کرواتے ہیں جس کے لیے اب دنیا کے خوبصورت اور منفرد مقامات کا انتخاب کیا جانے لگا ہے۔
تاہم آج ہم آپ کو جس جوڑے سے متعلق بتانے جارہے ہیں ان سے متعلق جان کر یقیناً آپ بھی ضرور دنگ رہ جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہا گیب جیسپ اور ایمبری بیمبر بطور مووی اسٹنٹ ڈبل کام کرتے ہیں جہاں دونوں کی ملاقات ہوئی اور دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔ بعد ازاں جوڑے نے اپنی پیشہ ورانہ تربیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شادی کو ہمیشہ کے لیے یادگار بنادیا۔

ویڈیو میں دلہن کو عروسی لباس پہنے ایک ہاتھ میں گلدستہ لے کر شوہر کا ہاتھ تھامے بھاگتے دیکھا جاسکتا ہےکہ جب کہ دلہا کے تھری پیس پر بھی عقب سے آگ ہوئی ہے۔ جوڑے کی شادی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکےہیں جس میں کسی نے اس انداز پر حیرانی کا اظہار کیا تو کسی نے تنقید کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker