فن و فنکار

نیلم منیر نے میلہ لوٹ لیا

کراچی (آئی پی ایس )پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نیلم منیر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 

نیلم منیر نے سوشل میڈیا پراپنی دلکش تصویر پوسٹ کیں جن میںدیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ نیلم منیر سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آ تی ہیں اور ہر نئے دن کی خوبصورت تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر کے اپنے فالوورز کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں۔

 

 

اس سے قبل اداکارہ نیلیم منیر نے خواتین کے حق میں معنی خیز پیغام جاری کیا تھا۔ اداکارہ نیلم منیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹرک کی تصویر پوسٹ کی جس کے پیچھے ایک بچی کی تصویر بنی ہوئی ہے اور معنی خیز پیغام لکھا ہوا تھا۔اداکارہ نے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن کے ساتھ لکھا تھا کہ جو لوگ عورتوں کا حق مارتے ہیں ۔ ٹرک کے پیچھے بچی کی تصویر کے ساتھ لکھا تھا کہ بیٹی کو جائیداد کے حق سے محروم کرنا غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker