اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

پاکستانی قوم امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر چکی ہے، راجہ شیراز کیانی

اسلام آباد(آئی پی ایس)غلامی نامنظور تحریک کے سلسلے میں خصوصی جلسہ عام کل (منگل کو)سید پور میں ہوگا ،رکن ریجنل ایڈوائزری کونسل پی ٹی آئی اسلام آباد اور علاقے کی معروف سیاسی شخصیت راجہ شیراز کیانی کے زیر نگرانی ہونے والے جلسے میں سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر ، ریجنل صدر اسلام آباد علی نواز اعوان، سابق وفاقی وزیر مراد سعید، سابق وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان ، صدر ویمن ونگ کنول شوزب اور دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے

پیر کو جلسہ گاہ کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے راجہ شیراز کیانی نے کہا کہ پاکستانی قوم امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر چکی ہے کیونکہ غلامی کی بنیاد پر قائم یہ حکومت پاکستانی عوام کی ترجمانی نہیں کرتی اس حکومت نے مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں، کرائم منسٹر اور موسٹ وانٹڈ کابینہ کو اپنے کیسز ختم کروانے میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ انشااللہ منگل کو ہونے والا عظیم الشان جلسہ اسلام آباد میں غلامی نامنظور تحریک کی شدت میں اضافے کا باعث بنے گا اور سید پور سمیت پورے ملک سے نکلنے والی عوام یہ بتا دے گی کہ ہم غلام نہیں خود دار خود مختار قوم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker