اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کی ہدایت پر عمران خان کو فول پروف سکیورٹی فراہم کردی گئی

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

 

وزارتِ داخلہ کی جانب سے وزیر اعظم کو عمران خان کی سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 

جس کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف نےوزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کو سابق وزیرِ اعظم کو ہر حوالے سے بہترین سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیرِ اعظم کی سابق وزیرِ اعظم کو فوری طور پر چیف سیکیورٹی آفیسر فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے

 

جبکہ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی ہے کہ تمام صوبائی حکومتیں بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جلسے جلوسوں کے دوران سیکیورٹی فراہم کریں۔دوسری جانب عمران خان کے بنی گالہ ہاوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور ایف سی کے 94 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں،

 

عمران خان کے بنی گالہ ہاوس کی سیکیورٹی کے لیے اسلام آباد پولیس کے 22 اور ایف سی کے 72 اہلکار تعینات ہیں۔خیبرپختونخوا پولیس کے 36 اورگلگت بلتستان کے6 اہلکاربھی عمران خان کی سیکیورٹی کےلیے تعینات ہیں، ایس ایم ایس سیکیورٹی کے 26 اور عسکری سیکیورٹی کے 9 اہلکار بھی بنی گالا ہاوس کی سیکیورٹی پر مامور ہیں۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران موومنٹ عمران خان کے ساتھ اسلام آباد پولیس کی 4 گاڑیاں اور23 اہلکار، رینجرز کی گاڑی اور 5 اہلکار ہوتے ہیں، اب تک عمران خان کی سیکیورٹی کیلئے تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی کے دو اجلاس ہوئے جس پر ان کی سیکیورٹی بڑھائی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker