بین الاقوامی

چین کی معیشت عالمی اقتصادی ترقی کا سب سے بڑا انجن بن گئی

بیجنگ (آئی پی ایس)گزشتہ دس سال ایک ایسی دہائی کا حصہ ہیں جس میں چین کی اقتصادی طاقت ایک نئی سطح پر پہنچی ہے۔

اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چین کا جی ڈی پی 2021 میں 114 ٹریلین یوآن تک پہنچ گیا، اور عالمی معیشت میں چینی معیشت کا تناسب 2012 کے 11.4فیصد سے بڑھ کر 18فیصد سے زیادہ ہو گیاہے۔ دنیا کی دوسری بڑی معیشت کے طور پر چین کی حیثیت کو مستحکم اور بہتر کیا گیا ہے۔چین کا فی کس جی ڈی پی 12,500 امریکی ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جو زیادہ آمدنی والے ممالک کی صف میں شامل ہے۔ حالیہ برسوں میں، عالمی اقتصادی ترقی میں چین کی معیشت کا حصہ عموماً 30 فیصد کے قریب رہا ہے۔چین کی معیشت عالمی اقتصادی ترقی کا سب سے بڑا انجن رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker