بیجنگ ()چینی میڈ یا نے ایک تبصرہ میں کہا ہے کہ 14 مئی 2017کو ، پہلا دی بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون بیجنگ میں منعقد ہوا۔ اعداد و شمار کے مطا بق ” دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی ترقی کا سفر جا ری ہے ، جبکہ مارچ 2022 تک، چین نے 149 ممالک اور 32 بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مشترکہ طور پر دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے لیے تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔2021میں ، چین اور دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے درمیان تجارتی حجم 1,711 بلین امریکی ڈالر تک جا پہنچا، جو آٹھ سالوں میں ایک نئی بلند ترین سطح ہے اور دو ہزار بیس کے مقابلے میں 23.6 فیصد زیادہ ہے۔2021 میں "دی بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابسطہ 57 ممالک میں چینی کاروباری اداروں کی غیر مالی براہ راست سرمایہ کاری تقریباً 19.32 بلین امریکی ڈالر رہی ، جودو ہزار بیس کے مقابلے میں 6.7 فیصد زیادہ ہے۔2021 کے آخر تک، چینی کاروباری اداروں کے ذریعے بنائے گئے بیرون ملک اقتصادی اور تجارتی تعاون کے زونز نے میزبان ملک کو مجموعی طور پر 6.6 بلین امریکی ڈالر ٹیکس اور فیس کی مد میں ادا کئےں، جس سے 392,000 مقامی ملازمتیں پیدا ہوئی