وفاقی وزیربرائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اسلام آباد کے وفد کی ملاقات،صدر ڈاکٹر اختر علی بندیشہ کی قیادت میں وفد نے وفاقی وزیر کو ڈاکٹرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔وفد میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مبشر مشتاق ڈاہا،ڈاکٹرسید عابد حسین شاہ،پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندر،پروفیسر ڈاکٹر میاں رشید،ڈاکٹرریاض شہباز جنجوعہ،پروفیسرڈاکٹرشہزاد علی خان شامل تھے۔ ملاقات میں وفد نے پی ایم ڈی سی کو بحال کرنے،ایم ٹی آئی ایکٹ،میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں اووسیز کوٹہ، این ایل ای امتحانات سمیت میڈیکل شعبے کو درپیش دیگر مسائل پر وفاقی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی۔وفاقی وزیر نے وفد کوپی ایم سی اور ایم ایم ٹی آئی ایکٹ کو ختم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔وفد نے ایم ٹی آیی ایکٹ کے تحت پمز ہسپتال میں بھرتیوں اور تاحال کورونا رسک الاونس نہ ملنے کے حوالے سے سے بھی وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر اختر علی بندیشہ اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مبشر مشتاق ڈاہا نے کہا کہ وفاقی وزیر کو تفصیلی ملاقات میں تمام مسائل سے آگاہ کیا،وفاقی وزیر نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ میڈیکل شعبے کو درپیش تمام مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں گے