
لاہور(آئی پی ایس) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف نے عمران خان سے پوچھا ہے کہ تمہیں پورے سیالکوٹ میں چرچ کے علاوہ کہیں اور جگہ نہیں ملی؟۔مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اولین ذمے داری،
پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے حقوق کی رکھوالی ہے، کئی دنوں سے مسیحی برادری اس بات پر سراپا احتجاج ہے کہ چرچ کے گرانڈ میں جلسہ انکی عبادت گاہ کی توہین ہے۔مریم نواز نے کہا کہ جلسہ کرنا تمھارا حق ہے، مگر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا نا تمھارا حق ہے نا تمھیں اس کی اجازت ہوگی، اپنی بے مقصد کی سیاست اور فتنے بازی کہیں اور جا کر کرو۔ اسکے لیے پورے سیالکوٹ میں چرچ کے علاوہ اور کہیں جگہ نہیں ملی؟۔