اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

آصف علی زرداری کےخلاف 25 سال پرانےکیسزکھلے گئے

اسلام آباد(آئی پی ایس)سابق صدر آصف علی زرداری کےخلاف 25 سال پرانےکیسزکھلے گئے،

 

نیب اپیلیں ایک بار پھر سماعت کے لیے مقررکردی گئیں ۔اسلام آباد ہائیکورٹ آصف زرداری کی بریت کےخلاف نیب اپیلوں پر سماعت کرے گی ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ پیر کے روز سماعت کریں گے، عدالت نے نیب کو مزید عدالتی وقت ضائع نہ کرنے اور کیس کی تیاری کی ہدایت دے رکھی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق نیب نے آصف زرداری کی ارسسز ٹریکٹر،اے آر وائی گولڈ ریفرنس میں بریت کو چیلنج کیا اور ایس جی ایس اورکوٹیکنا ریفرنسز میں بھی آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب اپیل زیر سماعت ہے۔نیب نے سات سال قبل آصف زرداری کی بریت کے خلاف اپیل دائرکررکھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker