اہم خبریںپنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب نے پی ٹی آئی کو متبادل جگہ پر جلسہ کرنے کی اجازت دیدی

 

لاہور (آئی پی ایس) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ مسیحی برادری کے جلسہ کرنے پر تحفظات ہیں، وہاں پر جلسے کی اجازت نہیں دینگے،تاہم پی ٹی آئی متبادل جگہ پر جلسہ کرسکتی ہے

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ کے جلسے کرنے پر اقلیتی برادری کو اعتراض ہے، اقلیتی برادری کی جگہ چھوڑ کر کسی اور مناسب جگہ پر جلسہ کرلیں۔

ادھر پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے سیالکوٹ اسٹیڈیم میں جلسہ کیوں نہیں کرتے ؟ چرچ کی زمین پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker