اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

حقیقی آزادی کی تحریک پر امن ہے،فوادچوہدری

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے خبر دار کیا ہے کہ اگر سیالکوٹ جلسہ کو روکنے کی کوشش کی گئی تو غنڈہ گردی کا سخت جواب دیا جائے گا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے لکھا کہ حقیقی آزادی کی تحریک پر امن ہے، کروڑوں لوگ عمران خان کی کال پر باھر نکلے لیکن کہیں ایک گملہ بھی نہیں ٹوٹا اسی روائیت کو آگے بڑھنے دیں۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ اگر پولیس نے سیالکوٹ کا جلسہ روکنے کی کوشش کی تو یہ غنڈہ گردی تصور کی جائیگی اور غنڈہ گردی کا جواب پر امن نہیں ہوتاپھر سخت ردعمل سامنے آئے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker