سیالکوٹ(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ فاشسٹ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے، امپورٹڈ حکومت ہر محاذ پر منہ کی کھائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں فردوس عاشق نے لکھا کہ پرامن جلسے اور احتجاج کا حق پاکستان کا آئین اور قانون دیتا ہے۔
جاری کردہ ٹوئٹ میں پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق لکھتی ہیں کہ فاشسٹ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے اور جمہوری حق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے ۔
انہوں نے لکھا کہ سیالکوٹ میں پی ٹی آئی قیادت کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں، امپورٹڈحکومت ہر محاذ پر منہ کی کھائے گی۔
فردوس عاشق نے مزید لکھا کہ پی ٹی آئی کے گرفتاررہنماؤں اور کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے اور جلسے کا جمہوری حق دیا جائے جیسے پی ٹی آئی نے ہمیشہ سب جماعتوں کو دیا ہے۔