
اسلام آباد (آئی پی ایس ) خیبرپختونخوااسمبلی کے حلقہ پی کے 7کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانیکا سلسلہ 19مئی سے شروع ہوگا، جو کہ 21مئی تک جاری رہیگا، پولنگ 26جون کو ہوگی۔ شیڈول کے مطابق ریٹرنگ آفیسر 17مئی کو پبلک نو ٹس جاری کریگا۔ 19تا 21مئی 2022 کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے۔ 22مئی 2022کو امیدواروں کے نام شائع کئے جائینگے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 مئی 2022 تک ہوگی۔ کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 28 مئی 2022 تک داخل کی جاسکیں گے۔ اور اپیلیٹ ٹرائیبونل ان اپیلوں پر فیصلہ یکم جون تک کریگا اور امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 2 جون کو جاری کی جائیگی۔ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی3 جون تک واپس لے سکیں گے اور 4 جون کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرکے انہیں انتخابی نشانات الاٹ کئے جائینگے۔صوبائی اسمبلی ممبر وقار احمد خان کی وفات سے نشست خالی ہوئی تھی۔