اہم خبریںپاکستان

مردان کا رہائشی امپورٹڈ حکومت کیخلاف احتجاجا پیدل بچوں سمیت بنی گالہ پہنچ گیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )امپورٹڈ حکومت کیخلاف عمران خان کے فیصلہ کن مارچ سے قبل ہی عوام اسلام آباد پہنچنے کو بیتاب، مردان کا رہائشی ذاکر خان امپورٹڈ حکومت کیخلاف احتجاجا پیدل چلتے ہوئے بچوں سمیت بنی گالہ پہنچ گیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے خصوصی ملاقات، مردان سے پیدل چل کر اسلام آباد پہنچنے کی روداد بیان کی ۔ ذاکر خان نے کہا کہ عمران خان کیخلاف بیرونی سازش اور پاکستان کو غلام بنانے کی کوشش کا سن کر گھر نہیں بیٹھ سکتا، ہمارے آبائو اجداد نے غلامی کیلئے نہیں یہ ملک آزاد قوم کیلئے بنایا تھا، اپنے جن بچوں کا مستقبل آزاد دیکھنا چاہتا ہوں انہیں ساتھ لایا ہوں، میرے اپنے بچے دلیل ہیں کہ قوم کا بچہ بوڑھا اور جوان غلامی سے نجات، پاکستان کو آزاد دیکھنا چاہتا ہے، عمران خان کال دیں، میرے جیسے لاکھوں پاکستانی اپنے بچوں سمیت اسلام آباد پہنچیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ذاکر خان اور انکے بچوں کے جذبے کوزبردست تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس قوم میں نوعمر اپنی آزادی کے بارے میں اس قدر حساس ہوں اسے غلام نہیں بنایا جاسکتا، امپورٹڈ کٹھ پتلیوں کو ہٹا کر قوم کو اپنے مستقبل کے تعین کا موقع دیا جائے، سازشی میرجعفروں کے اقتدار کو زبردستی دوام دینے کی کوشش کی گئی تو قوم مزاحمت کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker