اہم خبریںپاکستان

حکومت کو سازش کے ذریعے ختم کرنے کا رجحان جمہوریت کیلئے تباہ کن ،عمران خان

اسلام آباد (آئی پی ایس )فیصل آباد جلسے سے قبل کپتان کو بڑی کامیابی، فیصل آباد سے وکلا کے بڑے گروپ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

شمولیت اختیار کرنے والے وفد کی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات ۔وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور مرکزی سینئر نائب صدر فواد چودھری، سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب، حسن نیازی ، رکن صوبائی اسمبلی لطیف نذر ملاقات میں شامل تھے ۔ملاقات میں فیصل آباد سے ممبر پنجاب بار کونسل امتیاز لونہ، ڈسٹرکٹ بار کے صدر بلال سعید بسرا اور سابق سیکرٹری فیصل آباد بار اظہر حنیف خان وفد میں شامل ہو گئے ۔

سابق صدر فیصل آباد بار شہزاد چیمہ کا بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان ،بیرونی سازش نے نتیجے میں منتخب جمہوری حکومت کے خاتمے کی شدید مذمت حقیقی آزادی و غلامی نامنظور کے ایجنڈے پر چیئرمین تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان، تحریک انصاف میں شرکت کرنے والے وکلا نمائندوں نے اسلام آباد مارچ میں بھرپور شرکت کا بھی اعلان کیا اور ملک میں آئینی سکیم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور اختیارات کی تثلیث کی عدم تعظیم پر بھی گہرے تحفظات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ منتخب حکومت کو سازش کے ذریعے ختم کرنے کا رجحان جمہوریت کیلئے تباہ کن ہے، آزاد فیصلہ سازی کے بغیر قائد و اقبال کے پاکستان کے قیام کی منزل تک رسائی ممکن نہیں، غلام قوموں کا حال اپنا ہوتا ہے نہ مستقبل کی کوئی امنگ، قوم اپنی آزادی و خودمختاری کے تحفظ کیلئے یکسو اور تیار ہے، تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد آگے بڑھیں اور قوم کو غلامی سے نجات دلوانے کیلئے کردار ادا کریں، شمولیت اختیار کرنے والے وکلا کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker