بین الاقوامیتجارت

چین ، غیرملکی سرمایہ کاری کے حقیقی استعمال میں 20 فیصد سے زیادہ اضافہ

بیجنگ(آئی پی ایس)چین کی وزارت تجارت کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کے پہلے چار ماہ میں چین میں غیرملکی سرمایہ کاری کے حقیقی استعمال میں بیس اعشاریہ پانچ فیصد اضافہ ہوا۔

جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وزارت تجارت کی ترجمان شو جوئے تھنگ نے کہا کہ ملٹی نیشنل کمپنیز نے چین میں سرمایہ کاری کو مثبت طور پر بڑھایا ہے اور یہ چینی معیشت کے مستقبل کے لیے غیرملکی سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد کی عکاسی اور چین کے کھلے پن کو وسعت دینینیز کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے نمایاں نتائج بھی ہیں۔

وزارت تجارت کے تحت ریسرچ سینٹر فار ریجنل اکنامک کوآپریشن کے ڈائریکٹر چانگ جیان پھنگ نے کہا کہ کووڈ- کی وبا پھوٹنے کے بعد چین نے سپلائی چین اور صنعتی چین کو رواں رکھنے کے لیے متعدد اقدامات اختیار کیے ہیں جس سیچینی منڈی پر غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد مضبوط رہا ہے۔شو جوئے تھنگ نے کہا کہ چینی معیشت عالمی اقتصادی بحالی کے لیے مضبوط قوت فراہم کرتی رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker