
اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے محمد ابو بکر عمر کو وزیراعظم آفس کا فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا تعینات کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق محمد ابو بکر عمر کو وزیراعظم آفس کا فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا تعینات کر دیا گیا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف نے انکی تعیناتی کی منظوری دی جس کے بعد وزیراعظم آفس کی طرف سے تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔