
لاہور (آئی پی ایس )وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان کے بعد وزیراعظم کیخلاف منی لانڈرنگ سمیت مقدمات کی تحقیقات کرنے والے ایک اور ایف آئی اے افسر کو دل کی تکلیف ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ندیم کو انجیو گرافی کیلئے مقامی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ۔
وزیراعظم کیخلاف مقدمات کی تحقیقات کرنے والے ایک اور ایف آئی اے افسر کو دل کی تکلیف ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ندیم کو انجیو گرافی کیلئے مقامی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کیخلاف منی لانڈرنگ سمیت دیگر مقدمات کی تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان بھی چند روز قبل ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے تھے ۔ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن آفیسر محمد ندیم بھی وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ سمیت دیگر مقدمات کی تحقیقات کر رہے تھے ۔