اہم خبریںعلاقائی

سی ڈی اے کی جانب سے پانی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات جاری

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے)کی انتظامیہ کی ہدایت پر اسلام آباد شہر میں پانی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

اس ضمن میں کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ واٹر سپلائی نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون کی گرین بیلٹس پر پانی کی ترسیل کرنے والی لائنز کو 15 انچ ڈایا کو 16 انچ ڈایا سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسکے لئے تقریبا 43 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ اسی طرح سیکٹر ایف ایٹ کی گرین بیلٹس سے پانی کی ترسیل کرنے والی لائنز کو بھی 15 انچ ڈایا کو 16 انچ ڈایا سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جسکے لئے شعبہ واٹر سپلائی کی جانب سے 38 ملین روپے کے بجٹ رکھا گیا ہے۔

جبکہ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ اور آئی سیریز میں مختلف ٹیوب ویلز کے برقی آلات کی تبدیلی کے لئے بھی شعبہ واٹر سپلائی کی جانب سے 9 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔مزید برآں ٹینتھ ایونیو تا آئی جے پی روڈ، سری نگر ہائے وے کے ترقیاتی کاموں میں آنے والی واٹر سپلائی کی پائپ لائنوں کی منتقلی کے لئے بھی شعبہ واٹر سپلائی کی جانب سے 36 ملین روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے۔

اسی طرح اسلام آباد کے مختلف مقامات پر پانی کی تنصیبات میں نصب موٹرز کی اپ گریڈیشن کے لئے تقریبا پچاس ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ جبکہ ہونا فقیراں کے علاقے میں 16 انچ ایچ ڈی پی سی لائن کو 21 ڈایا کے ساتھ بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جسکے لئے 21 ملین روپے سے زائد کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں شکر پڑیاں کے مقام پر پانی کی تنصیبات کو 18 انچ ڈایا پائپ لائنز کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے چوبیس ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جبکہ کورنگ واٹر ورکس پر پانی کی تنصیبات میں مختلف سائز کی پائپ لائنوں کے ڈایاز کو تبدیل کرنے کے لئے بھی دو ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker