پاکستانپنجاب

پنجاب میں سینئر افسران کی اکھاڑ پچھاڑ جاری

لاہور (آئی پی ایس) پنجاب میں سینئر افسروں کے تقرر و تبادلوں کا سلسلہ جاری رہا ۔

پنجاب حکومت نے گریڈ 21 کے سکریٹری مواصلات کیپٹن (ر) اسد اللہ خان کو سینئیر ممبر بورڈ آ ف ریونیو کےعہدے کا اضافی چارج دیدیا ہے ۔انہیں 3 ماہ کیلے سئنیر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کے عہدے کا اضافی چارج دیا گیا ہے ۔

چیف سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر کامران علی افضل افسر نے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق و ہ مستقل طور پر سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو رہیں گے تاہم سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ریلیف کمشنر پنجاب اور لینڈ کمشنر بورڈ آف ریونیو کے عہدے کی نگرانی کریں گے۔

واضح رہے کہ مذکورہ عہدہ گریڈ 22 کے آفیسر بابر حیات تارڑ کی پنجاب بدری سے خالی ہوگیا تھا دریں اثناء چیف سکریٹری نے گریڈ 18 کے کیپٹن (ر)شبیر اقبال جنرل منیجر بزنس ڈویلپمنٹ انفراسٹرکچر اتہارٹی کو تبدیل کر کےایوان وزیراعلیٰ میں ڈپٹی سیکرٹری تعینات کر دیا ہے جہاں ڈپٹی سیکریٹری کے ساتھ ساتھ وہ وزیر اعلیٰٰ پنجاب کے پی ایس او کے بھی فرائض سر انجام دیں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker