اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سورج آگ برسانے لگ گیا ،درجہ حرارت 50ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی

 

لاہور (آئی پی ایس)سورج آگ برسانے لگ گیا ،درجہ حرارت 50ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی کردی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا۔ میدانی علاقے ہیٹ ویو کے زیر اثر رہیں گے۔ ہیٹ ویو کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت تینتالیس، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں چھیالیس سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

سندھ میں مٹھی اور نوابشاہ میں سینتالیس، دادو، موہنجو داڑو میں درجہ حرارت اڑتالیس ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔ بلوچستان میں گرمی حدوں کو چھو رہی ہے۔ سبی میں پارہ پچاس تک جانے کی پیشگوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker