اہم خبریںپاکستان

الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )سندھ میں بلدیاتی انتخابات 2022 کا پہلا مرحلہ،پہلے مرحلے میں 14اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 26 جون کو منعقد ہو رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق کاغذات نامزدگی 16 مئی تک داخل کرائے جا سکیں گے،نامزد امیدواروں کی فہرست 17 مئی کو شائع ہوگی،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 20مئی جبکہ اپیل داخل کرنے کی آخری تاریخ 24 مئی اور اپیلوں پر فیصلے کی آخری تاریخ 27 مئی تک ہے

کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 30 مئی ہے، امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کی تاریخ 31 مئی ہے ،پولنگ 26جون کو ہوگی۔

دوسرے مرحلے میں 16اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 24 جولائی 2022 کو ہوں گے،سندھ کے دو اضلاع کراچی ویسٹ اور کیماڑی میں مقامی حکومتوں کے لئے حلقہ بندیوں کا کام 18 اپریل 2022 سے جاری ہے اور 31 مئی 2022 کو مکمل ہو جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker