سندھعلاقائی

نوازشریف کی واپسی کا معاملہ :عدالت سے لیگی متوالوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

 

کراچی(آئی ایس پی)عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف ، ان کے صاحبزادے حسن نواز، حسین نواز اور موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

سندھ ہائیکورٹ میں شہری محمود اختر نقوی نے درخواست کی تھی کہ نواز شریف، حسن نواز، حسین نواز اور سلمان شہباز کو انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے ، جن کو سزا ہوچکی وہ اپنی سزائیں پوری کریں جبکہ جن کیخلاف کرمنل کیسز ہیں وہ مقدمات کا سامنا کریں۔

سندھ ہائیکورٹ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے مسترد کر دیا ، عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ درخواست مفاد عامہ کی بجائے پبلسٹی حاسل کرنے کی کوشش زیادہ لگتی ہے ، سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، عوامی مفاد کا مقصد پبلسٹی نہیں ہونا چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker