صحت

بچے ہمارا مستقبل،اپاہج ہوتے نہیں دیکھ سکتے،قادرپٹیل پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم

 

بنوں(آئی پی ایس)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے ،ملک سے پولیو خاتمہ اولین ترجیح ہے ،ہنگامی بنیادوں پر پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں ،جہاں پولیو وائرس پایا گیا ھے وہاں پر خصوصی حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے ۔

جمعرات کو وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے بنوں وزیرستان کا دورہ کیا۔عبدالقادر پٹیل کی شمالی وزیرستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کے والدین سے ملاقات ہوئی،بچوں کی عمر بھر کی معذوری پر تشویش کا اظہار کیا۔عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ گزشتہ دنوں شمالی وزیرستان میں دو بچوں کا عمر بھر کے لیے معذور ہونا اس لیے قابل تشویش ہے ،وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے دونوں متاثرہ خاندان کو اظہار ہمدردی کے طور پر اپنی طرف سے پچاس پچاس ہزار کی امدادی رقم دی ۔

وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ بچوں میں پولیو کیسز رپورٹ ہونا نہ صرف خاندان بلکہ پورے پاکستان کے لیے لمحہ فکریہ ہے ،یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کو اپاہج ہوتا نہیں دیکھ سکتے ،موجودہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے ،پاکستان سے پولیو خاتمہ اولین ترجیح ہے ،ہنگامی بنیادوں پر پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں ،جہاں پولیو وائرس پایا گیا ھے وہاں پر خصوصی حکمت عملی ترتیب دی جارہی ھے ۔انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی علماء میڈیا سے اپیل پولیو کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں،والدین سے اپیل پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker