اہم خبریںپاکستان

ایون فیلڈ ریفرنس، پراسیکیوٹر امتیاز صدیقی کا مزید نمائندگی نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )ایون فیلڈ ریفرنس میں قومی احتساب بیورو(نیب)پراسیکیوٹر امتیاز صدیقی نے نیب کی مزید نمائندگی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

امتیاز صدیقی نے ایون فیلڈ ریفرنس میں کیس کی پیروی کرنے اورکل اسلام آبادہائیکورٹ میں پیش ہونے سے معذرت کر لی۔ انہوں نے نیب کو پیش نہ ہونے سے متعلق آگاہ کردیا۔مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں پر سماعت جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker