اہم خبریںپاکستانتجارت

بھارت کے ساتھ تجارتی پالیسی پر کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ، وزارت تجارت

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزارت تجارت نے وضاحت جاری کی ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارتی پالیسی پر کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت کے ساتھ تجارتی پالیسی پر کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ٹریڈ منسٹر کی تعیناتی کا تجارت کی بحالی سے کوئی تعلق نہیں۔

وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نینئی دہلی سمیت 15 ٹریڈ افسران کی تعیناتی کی منظوری دی ہے، بھارت میں ٹریڈ و سرمایہ کاری منسٹرکی تعیناتی معمول کی تعیناتی ہے، نئی دہلی سمیت 15 ٹریڈ افسران کی تعیناتی کا عمل گزشتہ دور میں شروع ہوا۔

وزارت تجارت نے کہا ہے کہ یکم اپریل 2022 کو ٹریڈ افسران کی تعیناتی کی سمری بھجوائی گئی تھی، سابق حکومت کے فائنل کیے گئے، ٹریڈ افسران کی منظوری موجودہ حکومت نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker